برطانوی نژاد پاکستانی بزنس مین وسیم اسلم کی سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ روپے کی مالی امداد

0
191

اسلام آباد: برطانوی نژاد پاکستانی بزنس مین وسیم اسلم نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران سیلاب متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے غیر معمولی سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، حالیہ سیلاب نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کو شدید متاثر کیا ہے، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور وسیم اسلم کی مالی امداد وزیرِ اعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں شامل کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے اور بارشوں کے باعث دریائے چناب، ستلج اور راوی میں سیلابی صورتحال جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا