سی ٹی ڈی حیدرآباد نے کالعدم ایس آر اے کے تین انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لیے

0
168

حیدرآباد: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حیدرآباد نے ضلع جامشورو میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران کالعدم سندھو دیش ریولوشنری آرمی سے وابستہ تین “انتہائی مطلوب” دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد حیدرآباد شہر میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ گرفتار افراد نےایس آر اے کی مرکزی قیادت کی ہدایات پر کام کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر بم نصب کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے سمیت متعدد حملوں کا اعتراف کیا۔

آپریشن کے دوران ایک ہینڈ گرنیڈ، دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر، بال بیرنگ، نٹ بولٹ، ریموٹ کنٹرول، بیٹری اور ممنوعہ ہتھیار برآمد ہوئے، جن میں ایک 8 ایم ایم رائفل اور گولیاں بھی شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کے بیان کے مطابق دہشت گردوں کو بیرون ملک سے فنڈنگ مل رہی تھی اور وہ سندھ میں دیگر ایس آر اے کے کارندوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہے تھے اور نوجوانوں کو بھرتی کر رہے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں نے 6 ستمبر کو ہونے والے حملے کی منصوبہ بندی کا بھی اعتراف کیا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے سی ٹی ڈی نے ہندوستان کی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کا بھی پتہ لگایا تھا، جو ضلع بدین میں ایک سماجی کارکن کی ٹارگٹ کلنگ کے لیے پاکستانیوں اور علیحدگی پسند تنظیم کو استعمال کر رہا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا