برطانیہ نے غزہ تنازع کے پیشِ نظر لندن میں ہونے والی دفاعی نمائش میں اسرائیلی حکام کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی حکام کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کارروائیاں تیز کرنے کے فیصلے کے تناظر میں یہ قدم اٹھایا گیا، اور فوری سیز فائر اور سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
تاہم اسرائیلی دفاعی کمپنیاں ایونٹ میں شرکت کر سکیں گی۔ لندن آرمز فیئر 9 ستمبر سے شروع ہو کر 12 ستمبر تک جاری رہے گا۔ غزہ میں تقریباً 2 سال سے جاری اسرائیلی حملوں میں 62 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 50 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔






