کرتارپور گوردوارہ میں نکاسی آب ، صفائی کا عمل مکمل

0
125

بھارتی آبی جارحیت کے باعث زیرِ آب آنے والے کرتارپور گوردوارہ میں نکاسی آب اور صفائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ستھرا پنجاب کے ورکرز اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے دن رات محنت کر کے گوردوارہ کی در و دیوار اور جنم استھان، درشن ڈیوڑی سمیت دیگر حصوں کی صفائی کی۔

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے خود کرتارپور گوردوارہ پہنچ کر صفائی کے عمل کی نگرانی کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت دی ہے کہ آئندہ 3 سے 4 دنوں میں سکھ یاتریوں کے لیے گوردوارہ دوبارہ کھول دیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا