وزیراعظم شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر روانہ

0
135

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ چینی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے نور خان ائیر بیس سے روانہ ہوئے۔ دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ 30 اگست سے 4 ستمبر تک جاری رہے گا۔

اس دوران وزیراعظم 25 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے اور پاکستان کے علاقائی امن، رابطوں کے فروغ اور ترقی سے متعلق مؤقف پیش کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقاتیں بھی ہوں گی جن میں پاک چین دوطرفہ تعاون پر بات ہوگی۔ اس کے علاوہ وہ بیجنگ میں عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ کی 80ویں سالگرہ پر منعقدہ فوجی پریڈ میں بھی شریک ہوں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم ممتاز چینی تاجروں اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے بھی ملاقات کریں گے، جہاں تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا