بھارت کا “نیو نارمل” بیانیہ دفن ہو چکا، مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہوں گے،اسحاق ڈار

0
130

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کا “نیو نارمل” کا بیانیہ ختم ہو چکا ہے اور اب اگر مذاکرات ہوں گے تو صرف برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان سے ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ وہ کالعدم تحریک طالبان کے خلاف کارروائی کرے، ٹی ٹی پی کو پاکستان کے حوالے کرے یا انہیں سرحدوں سے دور لے جائے۔ افغانستان کی جانب سے دیے گئے احتجاجی مراسلے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

بھارت سے مذاکرات کے حوالے سے نائب وزیراعظم نے کہا کہ اگر بھارت مذاکرات چاہتا ہے تو ٹھیک ہے، ورنہ کوئی مسئلہ نہیں۔ پاکستان کسی پر دباؤ نہیں ڈال رہا کہ ہر صورت مذاکرات ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب آذربائیجان اور آرمینیا کے معاملات درست ہو سکتے ہیں تو پاکستان اور آرمینیا کے درمیان تعلقات میں بھی کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا