لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینیٹر اعجاز چوہدری نے 9 مئی کے مقدمات میں سنائی گئی سزاؤں کی معطلی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق کی جانب سے دائر کی گئی اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزا حقائق کے برعکس سنائی، جبکہ اعجاز چوہدری کیس کے آغاز سے ہی جیل میں ہیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اپیلوں کے فیصلے تک سزا معطل کی جائے اور رہائی کا حکم دیا جائے۔






