لاہور: پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے مالی مشکلات پر قابو پانے کے لیے نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ کھلوا لیا۔ محسن گیلانی کی سربراہی میں لاہور کے نجی بینک میں کھلنے والا اکاؤنٹ فیفا کی سند پر قائم کیا گیا ہے۔
پی ایف ایف نے فیفا کو نئے اکاؤنٹ کی تفصیلات ارسال کر دی ہیں جس کے بعد توقع ہے کہ فیفا کی فنڈنگ جلد بحال ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ قانونی پیچیدگیوں کے باعث پی ایف ایف کا پرانا اکاؤنٹ بند تھا جس کی وجہ سے فنڈز منتقل نہیں ہو پا رہے تھے۔






