اداکارکے چھونے پر انجلی راگھو نے فلم انڈسٹری چھوڑ دی

0
133

بھارت کی بھوجپوری فلم انڈسٹری کی اداکارہ انجلی راگھو نے ساتھی اداکار و گلوکار پَون سنگھ کی جانب سے نامناسب انداز میں چھونے کے واقعے کے بعد انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا۔ یہ واقعہ پَون سنگھ کے نئے گانے ’سَیّاں سیوا کرے‘ کی پروموشنل تقریب کے دوران پیش آیا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پَون سنگھ نے انجلی راگھو کی اجازت کے بغیر ان کی کمر پر ہاتھ رکھا اور غیراخلاقی مذاق کی کوشش کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کی۔ صارفین نے پَون سنگھ کے رویے کو شرمناک اور بھوجپوری انڈسٹری کی بدنامی کا سبب قرار دیا۔

انجلی راگھو نے لائیو سیشن میں بتایا کہ وہ اس حرکت سے شدید غصے میں تھیں اور آئندہ بھوجپوری فلم انڈسٹری میں کام نہیں کریں گی۔ پَون سنگھ نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ان کی نیت غلط نہیں تھی اور اگر انجلی کو برا لگا تو وہ افسوس محسوس کرتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا