قومی یادگار ’’معرکہ حق‘‘ کی تعمیر شروع

0
129

اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں بھارتی جارحیت کے خلاف شاندار فتح کی یاد میں قومی یادگار ’’معرکہ حق‘‘ کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔ یہ یادگار زیر استعمال پارک میں بنائی جا رہی ہے اور اسے ایک جدید اور پرکشش عوامی مقام میں تبدیل کیا جائے گا۔ یادگار کا تھیم قرآن پاک کی آیت بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص سے لیا گیا ہے، جس کا مفہوم ’’سیسہ پلائی ہوئی دیوار‘‘ ہے، اور یہ قوم کے غیر متزلزل عزم اور اتحاد کی علامت ہے۔

یادگار کے ڈیزائن اور تعمیر کی ذمہ داری فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کو سونپی گئی ہے، جبکہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے یادگار کے لیے جگہ فراہم کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت اور حکومتی مالی معاونت سے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے، اور 13/14 اگست کی درمیانی شب ڈیزائن کی نقاب کشائی بھی کی گئی تھی۔

منصوبے میں عالمی معیار کے میٹیریل اور بین الاقوامی تعمیراتی اصولوں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔ ’’معرکہ حق‘‘ یادگار قومی اتحاد و یکجہتی کی علامت بنے گی، عوامی شعور اور فخر کو اجاگر کرے گی، اور اسلام آباد کے منظر نامے میں باوقار قومی اضافہ کے طور پر منظر عام پر آئے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا