اسلام آباد(طلوع نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ، عدلیہ قانون سازی کا حق سلب نہیں کر سکتی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ پارلیمنٹ اور عدلیہ میں تناؤ ختم کرنے کی کوشش کو کمزوری سمجھا گیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت ایک قدم پیچھے ہٹی تو سپریم کورٹ دو قدم مزید آگے بڑھ گئی
،ان کا کہناتھا کہ بحران کے حل کیلئے سب کو ایک قدم پیچھے ہٹنا ہو گا،تمام جمہوری قوتیں پارلیمنٹ کی پشت پر کھڑی ہیں ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ بلاول نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی،بھارت نہ جاتے تو یہ بھارت کا نہیں، شنگھائی تعاون تنظیم کا بائیکاٹ ہوتا۔






