بہاولپور میں 7 بند ٹوٹ گئے، ہزاروں ایکڑ فصلیں زیرِ آب

0
155

بہاولپور میں دریائے ستلج کے سیلابی ریلوں سے 7 بند ٹوٹ گئے، جس کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ فصلیں زیرِ آب آ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے بلاڑہ ارجنکا کے علاقے میں پھنسے دلہا اور باراتیوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات تک پہنچایا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کے مطابق سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جن اضلاع سے سیلابی ریلہ گزر چکا ہے وہاں فوکس متاثرین کی مدد پر ہے۔ پنجاب میں ساڑھے 7 لاکھ افراد کا انخلا کیا جا چکا، 2200 دیہات متاثر ہوئے اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے بیڑوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

ملتان میں 40 ہزار کیوسک کا ریلا داخل ہو چکا ہے اور 8 لاکھ کیوسک کے خطرے کا خدشہ ہے۔ فیصل آباد، جھنگ اور مظفرگڑھ میں بھی سیلاب سے ہزاروں ایکڑ زمین اور فصلیں متاثر ہوئیں، جبکہ متعدد افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا