سیلاب میں جدید تھرمل ٹیکنالوجی کا استعمال

0
104

پنجاب میں سیلاب کے دوران پہلی بار جدید تھرمل ٹیکنالوجی ریسکیو آپریشن میں استعمال کی گئی، جس سے 490 سے زائد لوگوں کی جانیں بچائی گئیں اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ تھرمل ٹیکنالوجی عام آنکھ سے نظر نہ آنے والے مقامات پر بھی انسانی موجودگی کا پتہ لگا سکتی ہے۔

اوکاڑہ، جھنگ، اٹھاراں ہزاری، شورکوٹ اور احمد پور سیال میں رات کی تاریکی میں تھرمل ٹیکنالوجی کی مدد سے ریسکیو آپریشن ممکن ہوا۔ جھنگ سٹی بند سے 21، پنڈی محلہ سے 1، کھلڑا سے 12، ددوآنڑاں سے 63، علی پور سے 70، ٹھٹھہ جبانڑاں سے 85، مساں سے 4 اور واجد آباد شاہ جیونہ سے 10 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

شور کوٹ کے علاقے ڈب کلاں سے 20، احمد پور سیال کے دربار عبدالرزاق سے 4 اور ولی محمد جھندیر سے 45 افراد کو بھی ریسکیو کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیم کو اس کامیاب آپریشن پر بھرپور شاباش دی اور اسے تاریخ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا