وزیراعظم اور آرمی چیف سیلابی صورتِ حال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں،مصدق ملک

0
147

اسلام آباد: وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سیلابی صورتِ حال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔ مصدق ملک نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور آبادیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث قدرتی آفات میں اضافہ ہوا ہے، درجۂ حرارت بڑھنے سے گلیشیئر پگھل رہے ہیں اور وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں کی بھرپور معاونت کر رہی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اور 8 لاکھ افراد کے لیے امدادی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مصدق ملک نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا