پاکستان ، آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم

0
107

بیجنگ: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اور آرمینیا کے وزیر خارجہ آرات میر زویان نے چین کے شہر تیانجن میں سنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے اور اس کا تبادلہ کیا۔

اسحاق ڈار کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا اور معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ اس سے قبل دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی جس میں سفارتی تعلقات پر بات چیت اور غور کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا