عقیدۂ ختمِ نبوت ، دینی مدارس کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، فضل الرحمن

0
117

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عقیدۂ ختمِ نبوت اور دینی مدارس کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

لاہور میں انٹرنیشنل ختمِ نبوت موومنٹ کے امیر مولانا سعید احمد عنایت اللہ نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی اور 7 ستمبر کو یومِ تحفظِ ختمِ نبوت پر سیمینار اور کانفرنسز منعقد کرنے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے دورانِ گفتگو مذہبی جماعتوں کے کارکنان اور رضاکاروں سے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی اپیل بھی کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا