ایس سی او اجلاس: دہشتگردی کے خلاف مشترکہ موقف، پہلگام و خضدار حملوں کی مذمت

0
157

تیانجن: چین کے شہر تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں جعفر ایکسپریس، خضدار اور پہلگام حملوں کی سخت مذمت کی گئی۔

اعلامیے میں جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کی حمایت، پرامن ایٹمی توانائی تک مساوی رسائی، اور کیمیائی و حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشنز پر مکمل عملدرآمد پر زور دیا گیا۔

ایس سی او نے عالمی تجارتی نظام کی مضبوطی، یکطرفہ اقتصادی پابندیوں کی مخالفت، ڈیجیٹل اکانومی اور ای کامرس تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، جبکہ ایس سی او ڈیولپمنٹ بینک کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں دہشتگردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا گیا، سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یونیورسل سینٹر اور اینٹی ڈرگ سینٹر کے معاہدوں پر دستخط ہوئے، اور انسداد دہشتگردی تعاون پروگرام 2025–2027 پر عملدرآمد جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

اعلامیے میں فلسطین میں فوری اور پائیدار جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی پر بھی زور دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا