سیلابی پانی کی وجہ سے گنڈا سنگھ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پریڈ مؤخر

0
145

قصور: دریائے ستلج کے سیلابی پانی کے باعث گنڈا سنگھ والا اور حسینی والا بارڈر پر شام کے وقت ہونے والی پاکستان رینجرز اور بھارتی بی ایس ایف کی پرچم اتارنے کی پریڈ عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پریڈ تب تک مؤخر رہے گی جب تک سیلابی پانی کا مکمل انخلا نہیں ہو جاتا۔ قصور کے علاقے سے آنے والا پانی سرحدی حدود کو متاثر کر رہا ہے، جبکہ بھارتی جانب فیروزپور ڈسٹرکٹ میں بھی اس کے اثرات دیکھے جا رہے ہیں۔

سیلابی صورتحال برقرار رہنے کے باعث بارڈر پر دونوں جانب سے پرچم اتارنے کی تقریب ملتوی کر دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا