ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق اگست 2025 میں مہنگائی وزارت خزانہ کے تخمینے سے کم رہی۔ جولائی کے مقابلے اگست میں مہنگائی کی شرح 0.65 فیصد کم ریکارڈ ہوئی، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 2.99 فیصد رہی۔ وزارت خزانہ نے اگست کے لیے 4 سے 5 فیصد کا تخمینہ لگایا تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست 2025 کے درمیان اوسط مہنگائی 3.53 فیصد رہی۔ جولائی میں سالانہ مہنگائی کی شرح 4.07 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ اگست میں دیہات میں مہنگائی ماہانہ بنیادوں پر 0.52 فیصد کم ہوئی اور سالانہ شرح 2.43 فیصد رہی، جبکہ شہروں میں مہنگائی ماہانہ 0.73 فیصد اور سالانہ 3.38 فیصد ریکارڈ کی گئی۔






