آصف علی کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

0
180

قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز آصف علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہر مشکل اور آسان وقت میں ان کا ساتھ دیا۔ آصف علی نے اپنے اہلخانہ اور دوستوں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے خوشی اور آزمائش کے لمحات، خصوصاً ورلڈکپ کے دوران بیٹی کی وفات جیسے کٹھن وقت میں ان کا حوصلہ بڑھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے تاکہ کھیل سے وابستہ رہ سکیں۔ آصف علی نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں پاکستان کی نمائندگی 21 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا