کالا باغ ڈیم آنیوالی نسلوں اور پاکستان کے مفاد میں ہے، گنڈاپور

0
286

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سب کو مطمئن کرکے کالا باغ ڈیم جیسے بڑے منصوبے کو پاکستان کے مستقبل اور آنے والی نسلوں کے لیے ضرور بننا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائیت کے چکر میں پورے ملک کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا اور نہ ہی پاکستان کے مجموعی فائدے کو پسِ پشت ڈالا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب منصوبے کا فائدہ پاکستان کو ہے تو ذاتی یا صوبائی اختلافات کی بنیاد پر اسے روکا نہیں جانا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام صوبوں کے تحفظات کو ان کے حقوق کے مطابق دور کیا جائے تاکہ کالا باغ ڈیم جیسے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا