شہباز شریف ایس سی او اجلاس کے بعد بیجنگ پہنچ گئے

0
131

بیجنگ:وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کونسل کے 25 ویں اجلاس میں شرکت کے بعد تیانجن سے بلٹ ٹرین کے ذریعے بیجنگ پہنچ گئے۔ بیجنگ کے جنوبی ریلوے سٹیشن پر نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کی رکن وینگ ہانگ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

بیجنگ میں قیام کے دوران وزیراعظم عالمی فاشزم کے خلاف جنگ کی 80 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں وہ چینی صدر شی جن پنگ، چینی وزیر اعظم کیانگ اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف چین-پاکستان بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے اور خطاب کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا