برطانیہ کا قاہرہ میں سفارت خانہ بند

0
138

برطانیہ نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اپنا سفارتخانہ عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ اقدام حکومت کے حامی ایک کارکن کی گرفتاری کے تنازع کے بعد کیا گیا، جسے بعد ازاں رہا کر دیا گیا تھا۔ سفارتخانہ قاہرہ کے گارڈن سٹی میں واقع ہے اور فی الحال بند رہے گا، جبکہ مصری حکام نے عمارت کے باہر حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت مصر کے ساتھ سفارتخانے اور عملے کی سیکیورٹی کے مسائل پر بات چیت کر رہی ہے۔ مصری وزیر خارجہ نے بھی کارکن کی گرفتاری پر برطانوی قومی سلامتی کے مشیر سے رابطہ کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا