ٹی20،افغانستان نے یو اے ای کو ہرا دیا

0
118

سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 38 رنز سے شکست دے دی۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 188 رنز بنائے۔ ابراہیم زادران نے 63 اور صدیق اللہ اتل نے 54 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ کریم جنت 23 رنز کے ناقابل شکست اسکور کے ساتھ میدان چھوڑے۔

یو اے ای نے 189 رنز کے ہدف کے جواب میں 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ کپتان وسیم نے 67 اور راہول چوپڑا نے 52 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔ افغانستان کی جانب سے شرف الدین اور راشد خان نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا