خیبر پختونخوا: دریا کنارے غیر تعمیر شدہ ہوٹلز اور کمرشل اراضی کے این او سیز منسوخ

0
96

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے دریا کنارے غیر تعمیر شدہ ہوٹلز اور کمرشل اراضی کے این او سیز منسوخ کر دیے ہیں۔

ڈی جی لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے تمام چیف پلاننگ کنٹرول افسران کو اس حوالے سے باضابطہ خط لکھ دیا گیا ہے۔ خط کے مطابق کمرشل تعمیرات کے لیے جاری تمام وہ این او سیز منسوخ کیے گئے ہیں جن پر تاحال تعمیراتی کام شروع نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سوات سمیت مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں حالیہ سیلابی تباہ کاریوں کے باعث کیا گیا، کیونکہ متعلقہ ٹی ایم ایز نے جانچ پڑتال کے بغیر این او سیز جاری کیے تھے۔

ڈائریکٹر جنرل لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی خضرحیات خان کے مطابق چیف سیکرٹری کی ہدایت پر این او سیز منسوخ کیے گئے ہیں اور آئندہ نئے این او سیز بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز 2024 کے تحت جاری ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دریا کنارے کسی بھی تعمیراتی کام سے پہلے محکمہ آبپاشی سے این او سی لینا لازمی ہوگا، جب کہ پہلے سے تعمیر شدہ یا زیر تعمیر عمارتوں کے این او سیز کی بھی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا