احتجاج کیس: علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

0
131

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 10 ستمبر تک توسیع کر دی۔

اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے نعیم حیدر پنجھوتھا، اعظم سواتی اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی 10 ستمبر تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ علیمہ خان کے خلاف مقدمہ تھانہ صادق آباد، راولپنڈی میں درج ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا