سیلاب زدگان کو کھانا اور ادویات دینے پر پابندی کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

0
135

لاہور: ڈی سی گجرات کی جانب سے سیلاب متاثرین کو انفرادی سطح پر کھانا اور ادویات دینے سے روکنے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست شہری ناصر حسین نے بیرسٹر عرفان رانجھا کے توسط سے دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 29 اگست 2025 کو ڈی سی گجرات نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں سیلاب زدگان کو کھانا اور ادویات فراہم کرنے پر پابندی لگائی گئی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ اقدام آئین کے آرٹیکلز 9، 14 اور 18 کی خلاف ورزی ہے جبکہ پاکستان نے یونیورسل ڈیکلریشن آف ہیومن رائٹس کو تسلیم کر رکھا ہے۔ قدرتی آفات کے دوران متاثرین کی مدد کرنا پی پی سی سیکشن 52 کے تحت قانونی تحفظ رکھتا ہے۔

مزید کہا گیا کہ پنجاب سمیت پورے ملک میں سیلاب سے متاثرہ علاقے ہیں لیکن ملک کے کسی اور حصے میں ایسا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ سیلابی صورتحال میں کسی کو متاثرین کی مدد سے روکنا انسانیت اور قانون دونوں کے خلاف ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ڈی سی گجرات کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا