شہباز شریف کی تاجکستان کے صدر سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

0
137

بیجنگ: وزیر اعظم شہباز شریف نے جمہوریہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے بیجنگ میں ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، علاقائی سلامتی، ثقافت، رابطوں اور عوامی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم اور تاجک صدر نے مشترکہ ثقافتی، تاریخی اور مذہبی رشتوں کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی موجود تھے۔

وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے دنیا بھر میں 80 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا، جس کی مثال بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے اور اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے موقع پر پاکستان کے اہم اقتصادی شعبوں پر توجہ دی جا رہی ہے اور امید ہے کہ پاکستان چینی عملے اور منصوبوں کی حفاظت کے لیے مزید مؤثر اقدامات کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا