گنڈاپور سے جرمن سفیر اینا لیپل کی ملاقات

0
120

اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور پاکستان میں تعینات جرمن سفیر اینا لیپل کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں، سماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے اور کلائمیٹ چینج کے چیلنجز سے نمٹنے کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جرمن اداروں کا تعاون قابلِ قدر ہے اور صوبائی حکومت آمدن بڑھانے کے لیے پوٹینشل سیکٹرز میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ جرمن سفیر نے ماحولیات، صحت، تعلیم، توانائی اور فنی تربیت میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا