لاہور سے جاری بیان میں رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ملک میں سیلاب اور بارشوں سے صورتحال تشویشناک ہے، لیکن کچھ سیاستدان اپنی سیاست کی فکر میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بونیر میں 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، اور خیبر پختونخواہ حکومت ابھی تک متاثرین کو ریسکیو اور ریلیف دینے کی تفصیلات واضح نہیں کر سکی۔
عظمیٰ بخاری نے مریم نواز شریف کو سراہا کہ انہوں نے 10 لاکھ شہریوں اور 7 لاکھ مویشیوں کی جانیں بچائیں اور سیلاب متاثرین کو عارضی رہائش، کھانا اور مویشیوں کے لیے چارہ فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کے عوام کی بھلائی سوچتی ہے، جبکہ بعض سیاستدان ہر قومی سانحے پر پوائنٹ سکورنگ کرنے کی عادت رکھتے ہیں۔






