وزیراعظم کی بیجنگ سے سیلابی صورتحال پر جائزہ اجلاس کی صدارت

0
101

وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور متعلقہ اداروں نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے این ایچ اے اور وزارتِ توانائی کو سیلاب سے متاثرہ مواصلاتی نظام اور بجلی کی بحالی کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کی امداد، محفوظ مقامات پر منتقلی اور انفراسٹرکچر کی بحالی میں وفاقی و صوبائی حکومتیں مل کر کام کریں۔

این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دریائے راوی، چناب اور ستلج میں طغیانی کی نگرانی کی جا رہی ہے اور ڈیم و بیراجوں کی ریگولیشن جاری ہے۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ 6 ستمبر کو پنجند سے نکلنے والا ریلہ گڈو بیراج تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ریسکیو 1122، پاک فوج، رینجرز اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیاں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں جبکہ بجلی کی ترسیل کی بحالی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا