راولپنڈی میں نیول ہیڈکوارٹرز پر چیف آف اسٹاف بحرین ڈیفنس فورس لیفٹیننٹ جنرل ذیاب بن صقر نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر گفتگو ہوئی۔
نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز کے ذریعے امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی، جبکہ بحرین کے وفد نے بحری سکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ دونوں فریقین نے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔






