معافی اسٹیبلشمنٹ مانگے،علی امین گنڈا پور

0
151

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ معافی اسٹیبلشمنٹ مانگے جنہوں نے مینڈیٹ چوری کیا اور جھوٹے مقدمات بنائے۔ انہوں نے کہا کہ فوج صوبائی حکومت کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی مگر ماضی کے واقعات نے اعتماد کو نقصان پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان صدارتی نظام کے حامی ہیں، جبکہ اپوزیشن جماعتوں سے ڈائیلاگ کا سلسلہ رکا ہوا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا اور مولانا فضل الرحمان پر بھی تنقید کی۔ صوبائی حکومت بی آئی ایس پی کا بجٹ کاروبار کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے، جبکہ دو ڈیم خود بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا