شارجہ: سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا۔ افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 169 رنز بنائے، جس میں ابراہیم زادران کے 65 اور صدیق اللہ کے 64 رنز نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی آج میچ میں واپسی ہوئی۔






