ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ،5دہشتگرد ہلاک،6جوان شہید

0
172

بنوں: سکیورٹی فورسز نے ہندوستانی سپانسر شدہ خارجیوں کی فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خارجیوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں دیوار جزوی طور پر گر گئی اور ملحقہ شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ دھماکے میں تین شہری زخمی اور ایف سی کے چھ بہادر جوان شہید ہوئے۔ سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں میں سے پانچ خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔

حملے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچیں اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ دھماکے کے باعث چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ مقامی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی اور پاک فوج کے جوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کیا اور ملکی سلامتی کو یقینی بنایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا