گورنر پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ 9 لڑکیوں کی شادی کی ذمہ داری اٹھا لی

0
125

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے سیلاب سے متاثرہ 9 لڑکیوں کی شادی کی ذمہ داری خود اٹھا لی اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کا یقین دلایا۔ سردار سلیم حیدر سیلابی ریلے میں جہیز بہہ جانے والی فیملی کے پاس تھیم پارک ہاؤسنگ سوسائٹی موہلنوال پہنچے اور متاثرین کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ شدید بارشوں اور سیلاب نے پنجاب میں تباہی مچا دی ہے اور متاثرہ خاندانوں کو روزانہ تین وقت کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ہر ممکن مدد کی جائے گی اور تھیم پارک ہاؤسنگ سوسائٹی میں متاثرین کے لیے خیمے لگا دیے جائیں گے۔

علاقہ مکینوں نے گورنر سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مدد کے لیے کوئی نہیں پہنچا، کوئی سرکاری امداد، رہائشی خیمے، کھانا یا طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، اور لوگوں کو اپنی مدد آپ کے تحت سیلاب سے اپنی جانیں بچانی پڑی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا