دریائے راوی میں سیلابی ریلے کے باعث ریلوے پل متاثر، خانیوال-فیصل آباد سیکشن عارضی طور پر معطل

0
188

لاہور: دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی (عبدالحکیم) کے مقام پر سیلابی ریلے کے باعث ریلوے پل ٹکرا گیا اور پانی ٹریک کے اوپر سے گزرنے لگا۔ ریلوے حکام نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خانیوال سے فیصل آباد سیکشن عارضی طور پر معطل کر دیا تاکہ کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہ ہو۔

سیلابی صورتحال کے پیش نظر لاہور سے کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی سے کراچی جانے والی 46 ڈاؤن پاکستان ایکسپریس لالہ موسیٰ سے بروقت روانہ ہو کر براستہ لاہور اور ساہیوال کراچی جائے گی۔ اسی طرح ملت ایکسپریس 18 ڈاؤن بھی مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔

کراچی سے آنے والی ٹرینیں جیسے پاکستان ایکسپریس 45 اپ، ملت ایکسپریس 17 اپ اور قراقرم ایکسپریس 41 اپ براستہ ساہیوال لاہور پہنچیں گی۔ لاہور سے کراچی جانے والی 42 ڈاؤن قراقرم ایکسپریس کے مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا جبکہ 34 ڈاؤن پاک بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔

شاہ حسین ایکسپریس 44 ڈاؤن کے مسافروں کو آج گرین لائن 6 ڈاؤن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، اور مسافروں سے درخواست ہے کہ روانگی سے ایک گھنٹہ قبل پہنچیں۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ نے کہا ہے کہ مسافروں کی سہولت کے لیے پسنجر فیسیلی ٹیشن عملہ سٹیشن پر موجود رہے گا۔ مسافروں سے گزارش ہے کہ مزید رہنمائی اور اپڈیٹ کے لیے ریلوے انکوائری نمبرز 117-042 اور 99070011-042 پر رابطہ کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا