بیجنگ: وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کاروباری شخصیات کو پاکستان میں اپنی صنعتیں خصوصی اقتصادی زون میں منتقل کرنے کی دعوت دی۔ یہ ملاقات چین میں شنگھائی تعاون تنظیم ایس سی او کے اجلاس کے بعد بیجنگ میں ہوئی۔
وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان بی ٹو بی سرمایہ کاری بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا، جن میں ٹیکسٹائل، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، صنعت، کان کنی، ای کامرس اور خلائی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔
شہباز شریف نے سرمایہ کاروں کے لیے ٹیکس مراعات، آسان ویزا پالیسیاں اور بڑے ہوائی اڈوں پر سہولتیں فراہم کرنے کی اہمیت بھی واضح کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہنرمند افرادی قوت، کم لاگت خام مال اور علاقائی و عالمی منڈیوں سے اسٹریٹجک رابطے کے سبب سرمایہ کاری کے لیے منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں چینی سرمایہ کاری نہ صرف پاکستان کی اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھائے گی بلکہ سی پیک کے وژن کو بھی تقویت دے گی۔





