عمران خان کی تقاریر پر پابندی: چیئرمین پیمرا کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت

0
138

لاہور(طلوع نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر پر پابندی کے معاملے پر چیئرمین پیمرا کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس پر سماعت کی۔عمران خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سیاسی جماعتوں کو برابری کے اصول پر ائر ٹائم ملنا قانونی تقاضا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفیکشن معطل کیا،

عدالت نے ہدایت کی کہ عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی نہ لگائی جائے، عدالتی احکامات کے باوجود تقاریر نشر کئے جانے سے روکا جا رہا ہے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی توہین عدالت ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ذمہ دار افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔لاہور ہائیکورٹ نے چئیرمین پیمرا کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا