جہاں سے سستا تیل ملا خریدیں گے، وزیرِمملکت پیٹرولیم

0
153

اسلام آباد(طلوع نیوز)وزیرِمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے واضح کیا ہے کہ جہاں سے سستا تیل ملا خریدیں گے۔وزیرِمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا اپنے بیان میں کہنا تھاکہ پہلی کھیپ آنے پرجائزہ لیں گے کہ روسی تیل ہماری کس قدرضروریات پوری کرتا ہے۔

حکومت کو توقع ہے کہ روسی ٹیسٹ کارگو ساڑھے 7 لاکھ بیرل خام تیل لے کر جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچ سکتا ہے۔اگرریفائننگ کی لاگت کے بعد یہ روسی تیل سستا پایا گیا تو یہ مستقبل میں ایندھن کی تجارت کا تعین کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے روسی تیل کا پہلا آرڈر گزشتہ ماہ (اپریل میں) دیا تھا۔روسی کارگو کی 7 لاکھ 50 ہزار بیرل خام تیل لے کر جون میں پاکستان آمد متوقع ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک پاکستان توانائی کے شدید بحران سے دوچار ہے، پاکستان پٹرولیم ضروریات کا 84 فیصد حصہ درآمد کرتا ہے جس میں سے زیادہ تر عرب ممالک سے حاصل کیا جاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا