برطانیہ کا سندھ میں متوقع سیلاب کے پیش نظر اضافی 45 کروڑ 40 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان

0
173

برطانیہ نے سندھ میں متوقع تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کے لیے 12 لاکھ پاؤنڈز (تقریباً 45 کروڑ 40 لاکھ روپے) کی اضافی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فنڈز سیلاب سے بروقت انتباہی نظام، متاثرہ علاقوں سے شہریوں کے انخلا، کمزور اور انتہائی متاثرہ گھرانوں کی نشاندہی، ضروری اشیاء اور مویشیوں کے تحفظ، اور انخلا کے مراکز کی تیاری میں استعمال ہوں گے۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ یہ امداد تباہی سے پہلے بچاؤ پر خرچ ہونے والا ہر ڈالر آفات کے بعد کے اخراجات میں سات گنا بچت کرتا ہے، اور سب سے اہم یہ ہے کہ اس سے قیمتی جانیں محفوظ رہتی ہیں۔ برطانیہ کی اس امداد کے بعد پاکستان کے لیے مجموعی انسانی ہمدردی پر مبنی امداد 25 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈز (95 کروڑ 80 لاکھ روپے) تک پہنچ گئی ہے۔

اس سے قبل برطانیہ نے 22 اگست کو خیبرپختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان کے لیے 13 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈز (50 کروڑ 36 لاکھ روپے) کی امداد فراہم کی تھی، جو متاثرہ علاقوں میں فوری ردعمل اور بحالی کے کاموں جیسے خشک راشن کی فراہمی، سرچ اینڈ ریسکیو، موبائل میڈیکل کیمپس، پانی کے نظام کی بحالی، آبپاشی چینلز کی مرمت اور زرعی سرگرمیوں میں استعمال ہوئی۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق ان امداد کے ذریعے پاکستان بھر میں 4 لاکھ سے زائد افراد کو زندگی بچانے والی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ مزید برآں، برطانیہ نے پاکستان میں Start Ready Disaster Risk Financing نظام کے تحت 5 لاکھ پاؤنڈز (18 کروڑ 90 لاکھ روپے) بھی جاری کیے، جس سے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں 20 ہزار افراد کو مستقبل کے ممکنہ سیلابوں کے اثرات سے بچانے میں مدد ملی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا