پنجاب حکومت نے آٹے اور روٹی کی قیمتیں مقرر کر دیں

0
175

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے آٹے اور روٹی کی قیمتیں مقرر کر دی ہیں۔ آٹے کے 10 کلو کے تھیلے کی قیمت 905 روپے اور 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 1810 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ روٹی کی قیمت 14 روپے رکھی گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیلاب کے بہانے قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس حوالے سے حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے آٹے اور روٹی کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن بھی عوام کے ساتھ شیئر کیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا