مریم نواز بہت اچھا کام کر رہی ہیں، بلاول بھٹو

0
165

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قصور میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سے شدید نقصان ہوا ہے اور وفاقی حکومت کو بڑا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی محنت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ آفت صوبائی حکومت کے تنہا بس کی بات نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کسانوں کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے، زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے اور بیج، کھاد، قرض اور بجلی میں سہولت دی جائے۔ گھروں اور کاروبار کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے اور بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے متاثرین کو ترجیحی بنیاد پر امداد دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو سب صوبوں کی مدد کرنا ہوگی اور اس مشکل وقت میں سیاست سے بالاتر ہو کر کام کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب بھارت سے آنے والے دریا سے آیا، مودی سرکار نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی اور بروقت پانی چھوڑنے کی اطلاع نہیں دی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت پانی کو ہتھیار بنا رہا ہے اور اس مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھانا ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا