ٹرمپ کی ٹرانس جینڈر پالیسی کالعدم قرار

0
171

امریکا کی وفاقی اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹرانس جینڈر مخالف پالیسی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے متاثرہ افراد کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے دوسری بار صدر بننے کے بعد پاسپورٹ پر جنس کے خانے میں صرف “ایم” (مرد) یا ایف (عورت) لکھوانے کی پابندی دوبارہ نافذ کی تھی۔ اس فیصلے کو امریکن سول لبرٹیز یونین نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

مقدمے میں مؤقف اپنایا گیا کہ یہ پالیسی ٹرانس جینڈر، نان بائنری اور انٹرسیکس افراد کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ڈسٹرکٹ کورٹ پہلے ہی چھ افراد کو ریلیف دے چکی تھی اور کیس کو کلاس ایکشن قرار دیا تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے اپیل دائر کی، تاہم بوسٹن کی فرسٹ سرکٹ کورٹ آف اپیلز نے قرار دیا کہ حکومت یہ ثابت کرنے میں ناکام رہی کہ پالیسی آئینی اور جائز ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ یہ اقدام ٹرانس جینڈر امریکیوں کے خلاف امتیازی سلوک ہے اور اس سے متاثرین کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

فی الحال وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ نے عدالتی فیصلے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ یاد رہے کہ سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں شہریوں کو “X” بطور نیوٹرل جنس منتخب کرنے کی سہولت دی گئی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا