سیکیورٹی خدشات کے باعث جعفر ایکسپریس کو سبی میں روک دیا گیا

0
130

پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سبی میں روک لیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق، پنجاب میں سیلابی صورتحال کے باعث ٹرین تقریباً پانچ گھنٹے تاخیر سے سبی پہنچی، جس کے بعد سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اسے مزید سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔

ضلعی انتظامیہ سبی نے فوری اقدام کرتے ہوئے مسافروں کو بسوں کے ذریعے کوئٹہ روانہ کیا تاکہ ان کی منزل تک بروقت اور محفوظ رسائی ممکن ہو سکے۔

ادھر ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر کو پشاور سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ تاہم، کوئٹہ سے چمن جانے والی ٹرین معمول کے مطابق اپنے شیڈول پر روانہ ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا