بلاول بھٹو کا وزیراعظم سےٹیلیفونک رابطہ، پنجاب کے کسانوں کیلئے فوری ریلیف کا مطالبہ

0
231

اسلام آباد – چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو میں پنجاب کے کسانوں کو درپیش شدید مشکلات کی نشاندہی کی ہے۔

بلاول بھٹو نے خاص طور پر ضلع قصور کے کاشتکاروں کے تحفظات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ قدرتی آفات نے پنجاب کی زرعی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے باعث کسان شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر متاثرہ کسانوں کو فوری ریلیف فراہم کرے۔ بلاول بھٹو نے آفت زدہ اضلاع کے کسانوں کے زرعی قرضے اور بجلی کے بل معاف کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں کی مشکلات کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت کسان برادری کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا