شہداء کا جذبہ پاکستان کی اصل طاقت ہے، خواجہ آصف کا یومِ دفاع پر خطاب

0
301

سیالکوٹ – یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر سیالکوٹ کے جناح ہال قلعہ میں ایک پروقار مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کی جنگ پاکستانی قوم کی جرات، اتحاد اور قربانی کی ناقابل فراموش داستان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی افواج نے اُس وقت ایک بڑے اور طاقتور دشمن کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے اسے شکست سے دوچار کیا، اور یہ دن قومی تاریخ میں ایک سنہری باب کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص جیسے واقعات قومی شعور کو جلا بخشتے ہیں اور ثابت کرتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی کی بنیاد شہداء کی قربانیوں پر استوار ہے۔

خواجہ آصف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نہ صرف ملک کے جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ سفارتی، دفاعی اور معاشی محاذوں پر بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہادت کا جذبہ ہی پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بناتا ہے۔

آخر میں انہوں نے یومِ دفاع کو تجدیدِ عہد کا دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پوری قوم کے لیے یہ پیغام ہے کہ ہم سب کو افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ملک کی حفاظت کے لیے متحد ہونا ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا