کرکٹ گراؤنڈ میں دھماکا، 1 شخص جاں بحق

0
142

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں کوثر کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں بھگڈر مچ گئی۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوا، زخمی کو طبی امداد جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے جاں بحق شخص کی شناخت فضل اللہ کے نام سے کی ہے اور بتایا کہ دھماکے کی آواز دو دور تک سنی گئی۔ دھماکا اس وقت ہوا جب گراؤنڈ میں مقامی کھلاڑی کھیل میں مصروف تھے۔ موقع پر سیکورٹی اداروں کے اہلکار پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا