پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت خارج

0
151

لاہور(طلوع نیوز)لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ غالب مارکیٹ مقدمے میں پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔تھانہ غالب مارکیٹ مقدمےمیں پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت خارج کردی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے عدم پیشی کی بنیاد پرعبوری ضمانت خارج کی ۔عدالت نے پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی ۔تھانہ غالب مارکیٹ میں کار سرکارمیں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔دوسری جانب اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی عبوری ضمانت 25 مئی تک منظور کرلی ۔

ترقیاتی منصوبوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے کیس میں اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے ضمانتوں پر سماعت کی ، پرویزالہٰی کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت 25 مئی تک منظور کرلی ہے ۔واضح رہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے پرویزالہٰی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے ۔دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت عدم حاضری پر خارج کردی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا