کالاباغ کے بجائے چار ڈیم بنانے سے بہتری آئے گی،گورنر پختونخوا

0
254

ڈی آئی خان: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کے بجائے چار ڈیم بنانے سے بہتری آئے گی۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد میں چیک تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ متاثرین کی مدد کا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کے مسئلے کو چھوڑ کر سی آر بی سی اور لفٹ کینال پر بات چیت کی جائے، اور پہاڑپور کو عملی طور پر ضلع بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بجلی اور گیس کے مسائل کے حل اور سیلاب متاثرہ علاقوں کی اپ گریڈیشن پر بھی زور دیا۔

گورنر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بلوچستان، سوات اور بونیر کی طرح ڈی آئی خان میں بھی متاثرہ علاقوں کی مدد جاری ہے، اور وفاق کی جانب سے 2 ملین روپے کے اعلان کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا